تبریز سے ایران کی قرآنی خبررساں ایجنسی (ایکنا) کے خصوصی نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق ، ۱۲ ستمبر کو مسلمان طلباء کے بین الاقوامی قرآنی مقابلوں کا آغاز مصلائے تبریز کے کانفرنس ہال میں کیا گیا ہے ۔
مقابلوں کا آغاز بحرین سے تعلق رکھنے والے قاری قاسم احمد رضی احمد حسن کی تلاوت سے ہوا جس کے بعد ایران سمیت دیگر ممالک کے ۱۷ نمائندوں نے شعبہ قرأت میں مقابلہ کیا ہے ۔
واضح رہے کہ مسلمان طلباء کے چوتھے بین الاقوامی قرآنی مقابلے ۱۲ سے ۱۵ ستمبر تک ۵۲ ملکوں کے نمائندوں کی شرکت کے ہمراہ تبریز میں جاری رہیں گے ۔
1097102