خبر رساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق تركی كے صوبہ كاہرمان ماراش كے شہر ترك اوغلو كی جامع مسجد میں ايسے حفاظ كريم كی تجليل كی گئی ہے جنہوں نے حفظ قرآن مجيد كا سرٹيفيكیٹ حاصل كيا ہے ۔
اس موقع پر اس شہر كے مذہبی راہنما جناب بلال پولاٹ نے خطاب كرتے ہوئے كہا ہے كہ حفظ قرآن مجيد رسول خدا (ص) كی سنت ہے اور انہوں نے اس كام كی بہت زيادہ تاكيد كی ہے ۔ انہوں نے كہا كہ امسال حفظ قرآن مجيد كا سرٹيفيكیٹ حاصل كرنے والوں كی تعداد میں واضح طور پر اضافہ ديكھنے كو ملا ہے ۔ واضح رہے كہ اس تقريب كے آخر میں اوغلو شہر اور دينی امور كے مركز كی جانب سے حفاظ كرام كو نفيس تحائف سے بھی نوازا گيا ہے ۔
1099521