ايران كی خبر رساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق ايران كے قرآنی مركز دار القرآن نے ايك بيانیہ میں رسول خدا (ص) كی توہين پر مبنی فلم كی نمائش كی سخت الفاظ میں مذمت كی ہے۔
بيان میں كہا گيا ہے كہ ماضی كی طرح ايك مرتبہ پھر اسلام و قرآن كے دشمنوں نے اسلام و رسول خدا (ص) كی توہين كا ارتكاب كيا ہے ۔ یہ عمل امريكہ كی پشت پناہی میں انجام ديا گيا ہے اور صیہونی قوتیں بھی اس میں برابر كی شريك ہیں۔ دار القرآن نے اپنے بيان میں واضح كہا ہے كہ اس طرح كے اوچھے ہتھكنڈے استعمال كر كے اسلام دشمن طاقتیں كبھی بھی اپنے مذموم مقاصد میں كامياب نہیں ہو سكتیں كيوں كہ دين اسلام كا محافظ خود خداوند عالم ہے ۔
دار القرآن نے اس واقع كی سخت الفاظ میں مذمت كی ہے۔ دنيا بھر كے مسلمانوں سے تقاضا كيا ہے كہ وہ اسلام دشمن طاقتوں كے مقابلے كے لیے متحد ہو جائیں ۔
1099643