قرآنی مقابلوں كے انعقاد سے مسلمانوں كے مابين باہمی اتحاد كو فروغ ملے گا : حسن بيادی

IQNA

قرآنی مقابلوں كے انعقاد سے مسلمانوں كے مابين باہمی اتحاد كو فروغ ملے گا : حسن بيادی

21:02 - September 18, 2012
خبر کا کوڈ: 2414634
قرآنی سر گرمياں : تہران كی اسلامی كونسل كے نائب سر براہ حست بيادی نے كہا ہے كہ قرآنی مقابلوں كے انعقاد سے باہمی اتحاد و اخوت كو فروغ ملے گا ۔
تہران كی اسلامی كونسل كے نائب سر براہ جناب حسن بيادی نے قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كو خصوصی انٹرويو ديتے ہوئے كہا ہے كہ مسلمان طلبہ كے ما بين قرآنی مقابلوں كے انعقاد سے باہمی اخوت اور بھائی چارے كو فروغ ملتا ہے ۔ حسن بيادی نے كہا ہے كہ جس وقت ايران میں قرآنی مقابلوں كا انعقاد ہوتا ہے تو دوسرے ممالك سے آنے والے مہمان اسلامی انقلاب سے متاثر ہوتے ہیں۔
كيوں كہ یہ بھی قرآن مجيد كے ثمرات میں سے ہے اور ايران كے بارے میں ان كی منفی سوچ بھی ختم ہو جاتی ہے ۔ اور جب واپس لوٹ كر جاتے ہیں تو انقلاب اور قرآن كے سفير بن كر جاتے ہیں۔ اسلامی كلچر كو فروغ دينے كے لیے اس سے بہتر كوئی اور راستہ نہیں ہے كہ قرآنی مقابلوں اور قرآنی پروگرامز كو وسعت دی جائے ۔
1100327
نظرات بینندگان
captcha