قرآنی مقابلوں كے انعقاد سے قرآن كو مھجوريت سے نكالا جا سكتا ہے : آيت اللہ شبستری

IQNA

قرآنی مقابلوں كے انعقاد سے قرآن كو مھجوريت سے نكالا جا سكتا ہے : آيت اللہ شبستری

21:03 - September 18, 2012
خبر کا کوڈ: 2414635
قرآنی سر گرمياں : مسترقی آذربائيجان كے نمايندہ ولی فقیہ نے كہا ہے كہ قرآنی مقابلوں كے انعقاد سے قرآن مجيد كو اس كا اصل مقام ديا جا سكتا ہے ۔
مسترقی آذربائيجان میں نمايندہ ولی فقیہ آيت اللہ شبستری نے قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كو خصوصی انٹرويو ديتے ہوئے كہا ہے كہ جس شہر میں بھی قرآنی مقابلوں كا انعقاد كيا جاتا ہے۔ اس شہر كی فضا قرآن مجيد كے نور سے معطر ہو جاتی ہے انہوں نے كہا كہ قرآنی مقابلوں كے انعقاد سے قرآنی كلچر و ثقافت كو بھی فروغ ملتا ہے ۔
آيت اللہ شبستری نے كہا ہے كہ 52 ممالك كے جوانوں كی شركت سے یہ بات ثابت ہو جاتی ہے كہ عالم اسلام كے جوانوں میں بھی قرآن مجيد كا جذبہ پايا جاتا ہے اور وہ اس الٰہی كتاب كے ساتھ مانوس ہیں۔ آيت اللہ شبستری نے تبريز كی تاريخ كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا كہ اس سر زمين میں علامہ طباطبائی، علامہ امينی اور علامہ جعفری جيسے مفكر پيدا كیے ہیں ۔
1100033
نظرات بینندگان
captcha