ايران كی خبر رساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق تركی كے شہر كاہرامان ماراش میں حفظ قرآن كے فائنل راونڈ كے مقابلوں كا انعقاد كيا گيا ہے۔علی ارباش نے ان مقابلوں كی افتتاحی تقريب میں خطاب كرتے ہوئے كہا ہے كہ تمام صوبہ جات میں قرآنی مقابلوں كا انعقاد كيا جا رہا ہے تاكہ قرآن كلچر كو فروغ ديا جائے اور اس الہٰی كتاب كی بركات سے مستفيد ہو سكیں۔
انہوں نے كہا ہے كہ اس وقت تركی میں ايك لاكھ سے زائد حفاظ كرام موجود ہیں جس سے اندازہ لگايا جا سكتا ہے كہ لوگوں میں قرآن مجيد كے ساتھ كس حد تك انس پايا جاتا ہے جب كہ دوسری آسمانی كتابوں كے حافظ موجود نہیں ہیں ۔
واضح رہے كہ فائنل راونڈ كے مقابلوں میں بہترين پوزيشن حاصل كرنے والے حفاظ كرام كو نفيس انعامات سے نوازا گيا ہے ۔
1100321