تہران ؛ ہسپتالوں کے ملازمین کی جانب سے توہین پیغمبر اسلام ﴿ص﴾ کی پرزور مذمت

IQNA

تہران ؛ ہسپتالوں کے ملازمین کی جانب سے توہین پیغمبر اسلام ﴿ص﴾ کی پرزور مذمت

23:44 - September 21, 2012
خبر کا کوڈ: 2416362
قرآنی سرگرمیوں کا گروپ : تہران کے ہسپتالوں کے ملازمین نے قرآنی مقابلوں کے اختتامیہ تقریب کے دوران پیغمبر اسلام ﴿ص﴾ کی توہین کے خلاف احتجاج کے لیے مذمتی بیان جاری کیا ہے ۔
ایران کی قرآنی خبررساں ایجنسی ﴿ایکنا﴾ کی رپورٹ کے مطابق ، ١۹ سمتبر کو تہران میں واقع خاتم الانبیاء﴿ص﴾ ہسپتال میں منعقد ہونے والی ہسپتالوں کے ملازمین کے دوسرے قرآنی مقابلوں کی اختتامیہ تقریب کے دوران پیغمبر اسلام ﴿ص﴾ کی شان میں گستاخی کے خلاف مذمتی بیان جاری کیا گیا :
بسم اللہ الرحمن الرحیم
«یُرِيدُونَ أَن یُطْفِؤُواْ نُورَ اللّهِ بِأَفْوَاهِهِمْ وَیَأْبَى اللّهُ إِلاَّ أَن یُتِمَّ نُورَهُ وَلَوْ كَرِهَ الْكَافِرُونَ»
عالمی صیہونیزم جس کا وجود امام خمینی﴿رہ﴾ کے زیر قیادت عظیم اسلامی تہذیب کے دوبارہ احیا سے خطرے میں پڑ گیا ہے ، اپنے بقا کے لیے اسلام دشمنی پر مشتمل بیہودہ سیاسی پالیسیوں کے ذریعے امت اسلامیہ کی جوان نسل کے نزدیک اسلامی مقدسات کی اہمیت کو کم رنگ کرنے اور مذہبی جذبات کو ختم کرنے کے لیے سرگرم عمل ہے ۔
1103015
نظرات بینندگان
captcha