مسلم طلباء کے بین الاقوامی قرآنی مقابلوں کے ایک جج اور حافظ کل قرآن کریم "معتز آقائی" نے ایران کی قرآنی خبررساں ایجنسی ﴿ایکنا﴾ کے ساتھ گفتگوکے دوران کہا ہے کہ میری نظر میں اس سال ان مقابلوں کا معیار گزشتہ سالوں کی نسبت کمتر تھا ۔
انہوں نے مزید کہا : گزشتہ سال حفظ قرآن کے شعبے میں مقابلوں میں شریک حفاظ قرآن کریم نے پورے پورے نمبر حاصل کیے تھے جبکہ اس سال کسی امیدوار نے بھی پورے نمبر حاصل نہں کیے ہیں ۔
1102297