نور الہدی تفسیر قرآن مقابلے میں رجسٹریشن کی مہلت بڑھا دی گئی

IQNA

نور الہدی تفسیر قرآن مقابلے میں رجسٹریشن کی مہلت بڑھا دی گئی

23:44 - September 21, 2012
خبر کا کوڈ: 2416365
قرآنی سرگرمیوں کا گروپ : ۲٦ جولائی سے نور الہدی قرآنی مقابلے میں رجسٹریشن کا آغاز ہوا جس کو ٦ اکتوبر تک بڑھا دیا گیا ہے ۔
ایران کی قرآنی خبررساں ایجنسی ﴿ایکنا﴾ کی رپورٹ کے مطابق ، نور الہدی قرآنی مقابلے کی صوبائی انتظامیہ اور خواہشمند حضرات کے پرزور اصرار پر مقابلوں کے لیے رجسٹریشن کی تاریخ ٦ اکتوبر تک بڑھا دی گئی ہے اور اب تمام افراد تلاوت نامی ویب سائیٹ کے ذریعے اپنے ناموں کا اندراج کر سکتے ہیں ۔
رپورٹ کے مطابق ، خواہشند مند حضرات مقابلوں کے اس مرحلے میں جو تفسیر نمونہ کی بنیاد پر منعقد کیا جائے گا ، قرآن کریم کے ١۵ ویں پارے کی تفسیر اور تین پاروں ١۵، ١٦ اور ١۷ کی تفسیر پر مشتمل دوشعبوں میں حصے لیں گے ۔
واضح رہے ایک پارے کی تفسیر کے شعبے میں حصے لینے والے امیدواروں کی سہولت کے لیے امتحانی سوالات تمام صوبوں میں فعال ادارہ اسلامی تبلیغات کے مرکزی دفتر کی طرف ارسال کر دیئے گئے ہیں
1103313
نظرات بینندگان
captcha