ایران کی قرآنی خبررساں ایجنسی ﴿ایکنا﴾ نے جنوبی خراسان کی جیلوں کے مرکزی ادارے کے شعبہ تعلقات عامہ کے حوالے سے نقل کرتے ہوئے کہا ہے کہ افتتاحیہ تقریب کے دوران بیر جند کی مرکزی جیل کے سربراہ "علی ہاشمی" نے اس مدرسےکے تعمیری مراھل کےبارے رپورٹ پیش کی اور کہا : اس مدرسے کی تعمیر کا ہدف قیدیوں کے درمیان قرآنی ثقافت کو فروغ دینا ہے تاکہ یہ افراد قرآن کریم کے ساتھ زیادہ سے زیادہ انس پیدا کریں ۔
انہوں نے مزید کہا : اس جیل میں جگہ کی تنگی کی وجہ سے بہت سے قیدیوں کو نئی جیل میں منتقل کیا گیا تھا اور اب مرکزی جیل پہلے سے زیادہ بہتر اور اس میں ثقافتی اور ہنری پروگراموں کے اجرا کے لیے مناسب موقع بھی فراہم ہوا ہے ۔
1103272