سری لنكا میں نوجوانوں كيلئے حفظ قرآن كريم كے مقابلوں كی تعليمی وركشاپ كا انعقاد

IQNA

سری لنكا میں نوجوانوں كيلئے حفظ قرآن كريم كے مقابلوں كی تعليمی وركشاپ كا انعقاد

21:06 - December 20, 2012
خبر کا کوڈ: 2467311
قرآنی سرگرمياں گروپ: سری لنكا كے مشرقی صوبہ كے شہر "والاچنائی" میں الہدی نامی اسلامی مدرسے میں نوجوانوں كيلئے حفظ قرآن كريم كی تعليمی وركشاپ كا انعقاد كيا گيا۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ كی رپورٹ كے مطابق اس تعليمی وركشاپ كا آغاز 14 دسمبر سے شروع ہوچكا ہے۔
اس تعليمی وركشاپ كے كورس كے دوران قرآن حفظ كروايا جائے گا اس دورے میں شركاء دو سال تك قرآن كريم حفظ كرسكیں گے۔
اس تعليمی وركشاپ میں 15 سال سے زائد عمر كے افراد شركت كررہے ہیں جو كہ صبح اور شام دو شفٹوں میں منعقد ہورہی ہے۔ صبح نماز كے بعد دن بارہ بجے تك اور دوسری شفٹ كا آغاز شام چار بجے سے رات سات بجے تك ہوتی ہے۔
واضح رہے كہ المصطفی انٹرنيشنل يونيورسٹی كے نمائندہ كی طرف سے اس اسلامی مدرسے میں قرآن كريم كے ہدئیے دئیے گئے تاكہ قرآن كريم وافر مقدار میں فراہم ہوسكے۔
1154124
نظرات بینندگان
captcha