ایکنا نیوز- المنار نیوز کے مطابق لبنانی علماء نے صھیونی کنست کی جانب سے اسرائیل کو یہودی ریاست تسلیم کرنے کے اقدام کے خلاف مظاہرہ کیا
لبنانی علماء نے ایک اعلامیے میں کہا ہے کہ صھیونی رژیم روز اول سے فلسطین پر تسلط اور مقامی فلسطینیوں کو بیدخل کرنے کی سازش پر عمل پیرا ہے مگر صد افسوس کہ عربی ممالک خواب غفلت میں پڑے ہوئے ہیں
علماء نے ایک مظاہرے میں صھیونی رژیم کو خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ صھیونی رژیم ایک غاصب حکومت ہے جو فلسطینی عوام کو مجبور کررہی ہے کہ یا تو یہودی حکومت کو قبول کرلے یا پھر اس سرزمین کو خیربادکہہ کر ہجرت کریں
اس اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یہودی سرزمین کو رسمی قرار دینا ایک تاریخی جھوٹ اور بدعت ہے
لبنانی علماء نے مطالبہ سوال پوچھا ہے کہ کیا وہ وقت نہیں آیا ہے کہ عرب ممالک غیرت سے کام لیکر فلسطینی عوام کی مدد کے لیے اقدامات کریں ؟