ایکنا نیوز- ڈیلی پاکستان میڈیاکے مطابق ایچ یونیورسٹی میں آسٹروفزکس کے سابقہ پروفیسر رینان پیک اونلو کے وکیل مراد فتح اونلو نے صحافیوں کو بتایا ہے کہ ان کے موکل کو 2012ءمیں سرپوش اوڑنے والی ایک طالبہ کو اس کے تعلیم کے آئینی حق سے محروم رکھنے کے الزام میں دو سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ ترکی میں سرپوش اوڑھنے والی کسی بھی طالبہ کو تعلیم سے روکنے کے الزام میں یہ قید کاٹنے والے پہلے شخص ہیں۔