ایکنا نیوز- «سانا» نیوز کے مطابق ہوٹل «داما روز» میں منعقدہ کانفرنس میں ۲۱ عربی ممالک سے اہم سیاسی ، ثقافتی اور مذہبی شخصیات کررہی ہیں۔
دہشت گردی اور قومی سلامتی، دہشت گردی اور بین الاقوامی حقوق، دہشت گردی اور شدت پسندی اور شام پر عائد پابندیوں کے مسائل پر تبادلے خیال کیے جائیں گے
شام کے وزیر اعظم وایل الحلقی نے کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ دہشت گردی اور مذہبی شدت پسندی کا آپس میں گہرا تعلق ہے اور اسکو جوڑنے والے سلسلے کا خاتمہ ضروری ہے
انہوں نے کہا دہشت گردی کی بیماری کا جڑ سے اکھاڑ پھینکنا سب کی ذمہ داری ہے کیونکہ یہ ایک عالمی مسئلہ بن چکا ہے
وایل الحلقی نے اقوام متحدہ کی جانب سے اس موضوع پر کانفرنس اور دہشت گردی کے واضح مفہوم بیان کرنے پر زور دیا
افتتاحی پروگرام میں شام کے وزیر انصاف اور وزیر اوقاف بھی موجودتھے جسمیں دہشت گردی کے حوالے سے ڈکومنٹری فلم کی نمائش کی گئی
قابل ذکر ہے کہ شام کے مفتی احمد بدرالدین الحسون، شامی وزراء کے علاوہ امریکہ، کینیڈا، فرانس، آسٹریا، روس، پولینڈ، برطانیہ، رومانیہ، جنوبی افریقہ،ایران،ترکی،بلجیم ، بحرین ،مصر اردن، لبنان،الجزایر،عراق ،فلسطین اور یمن وغیرہ سے اہم سیاسی اوردیگراہم شخصیات اس کانفرنس میں شامل ہیں۔