دینی افراد کا قتل ملک میں اُمت مسلمہ کو آپس میں لڑانے کی سازش

IQNA

دینی افراد کا قتل ملک میں اُمت مسلمہ کو آپس میں لڑانے کی سازش

16:14 - December 01, 2014
خبر کا کوڈ: 2613968
بین الاقوامی گروپ:حجت الاسلام سید ساجد علی نقوی نے ڈاکٹر خالد سومرو کی ٹارگٹ کلنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے دینی افراد کے قتل کو ملک میں اُمت مسلمہ کو آپس میں لڑانے کی سازش قرار دیا ۔

ایکنا نیوز- شفقنا-حجت الاسلام سید ساجد علی نقوی نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنما ڈاکٹر خالد سومرو کی ٹارگٹ کلنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے بیان کیا : آئے روز علماء کی ٹارگٹ کلنگ لمحہ فکریہ ہے اور دینی افراد کا قتل ملک میں اُمت مسلمہ کو آپس میں لڑانے کی سازش ہے ۔

سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل حجت الاسلام عارف حسین واحدی نے مولانا عبدالغفور حیدری کو ٹیلیفون کیا اور اس افسوس ناک واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے افسوس کا اظہار کیا۔ اور قائد ملت جعفریہ پاکستان حجت الاسلام سید ساجد علی نقوی کی جانب سے تعزیت کا پیغام ان تک پہنچایا۔

حجت الاسلام عارف حسین واحدی نے گفتگو کے دوران مولانا  عبد الغٖفورحیدری سے کہا : غم کی اس گھڑی میں آپ کے ساتھ شریک ہیں جبکہ مطالبہ کرتے ہیں کہ حکومت قاتلوں کی گرفتاری کیلئے فی الفور اقدام اٹھائے۔

37997

ٹیگس: ساجد ، نقوی ، علماء ، قتل
نظرات بینندگان
captcha