بھارت میں طلباء کے درمیان قرآنی مقابلوں کا انعقاد

IQNA

بھارت میں طلباء کے درمیان قرآنی مقابلوں کا انعقاد

8:14 - December 03, 2014
خبر کا کوڈ: 2614563
بین الاقوامی گروپ: آندراپردیش میں نوجوانوں کے مقابلے میں 12 سال سے کم عمر قاری شرکت کریں گے

ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «The Hindu» کے مطابق  قرآنی اسٹڈی سنٹر کے تعاون سے قرآنی تعلیمات کو عام کرانے کے حوالے سے قرآت مقابلہ منعقد کیا جارہا ہے
قرآنی اسٹڈی سنٹر کے سربراہ محمد داوود کا کہنا ہے کہ دوسری مرتبہ یہ مقابلہ منعقد کیا جارہا ہے
قرآنی مقابلے آندراپردیش میں منعقد ہوں گے ان مقابلوں کے دو سو منتخب قاری ویجیاوادا شہر کے مقابلوں میں شرکت کریں گے اور وہاں سے تیس قاری فائنل مقابلوں میں شریک ہوں گے
مقابلوں میں دو کیٹگری شامل ہیں ایک میں پروفیشنل قاری شامل ہیں جبکہ دوسرے کیٹگری میں اسکول کے طلباء شرکت کریں گے
ہر گروپ میں سے پندرہ قاری منتخب کیے جائیں گے اور انکے درمیان مقابلے میں تین کامیاب قاری کا انتخاب کیا جائے گا۔ اول تا سوم آنے والوں کو بالترتیب ۳۵ ہزار، ۲۵ ہزار اور ۱۵ ہزار دیے جائیں گے البتہ اس مرحلے میں پہنچنے والے تمام قاریوں کو بھی ایک ایک ہزار روپیہ انعام دیا جائے گا
قرآنی مقابلہ پرائمری سرکاری اسکول  اور مسجد رحیمیہ کے مشترکہ تعاون سے منعقد کیا جائے گا۔

2614212

ٹیگس: قرات ، ہند ، قرآن
نظرات بینندگان
captcha