ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «النشره» کے مطابق لبنانی علماء کے گروپ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ علماء کے قتل اور ان پر حملوں کا سلسلہ جاری ہے اور ان سازشوں کا مقصد اتحاد کے حامی علماء کو ہٹانا ہے
لبنانی علماء نے واضح کیا ہے کہ شیخ محمد موعد کو وحدت کی کوششوں کی وجہ سے نشانہ بنایا گیا ہے
علماء نے ایک مظاہرے میں اس بات پر تاکید کی کہ امت کو اختلافات کے زریعے سے فلسطین کے مسئلے سے دور کرانا ہے
علماء نے مطالبہ کیا کہ ذمہ داروں کو فوری طور پر گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے
قابل ذکر ہے کہ شیخ محمد موعد کو گذشتہ اتوار کو جنوبی لبنان کے علاقے «عین الحلوة» کیمپ سے نکلتے ہوئے دہشت گردوں نے نشانہ بنایا جسمیں شیخ موعد زخمی ہوا ہے۔