
ایکنا نیوز، الخلیج نے رپورٹ دی ہے کہ اس تقریب میں الازہر کے سینئر علما اور حکام نے شرکت کی۔ یہ سالانہ عظیم الشان تقریب مرکزِ اسلامی "امام" کی جانب سے اور شیخِ الازہر احمد الطیب کی سرپرستی میں گاؤں "غمازہ الکبری" میں منعقد کی گئی۔
سلامہ جمعہ داوود، صدر جامعہ الازہر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حافظانِ قرآن اور ان کے اہلِ خانہ کو مبارکباد دی اور کہا کہ الازہر کا مشن اسلام اور مسلمانوں کے علمی و دینی ورثے کی حفاظت ہے۔
انہوں نے کہا کہ حافظانِ قرآن اللہ تعالیٰ کے خاص بندے ہیں، اور قرآنِ کریم خود اللہ تعالیٰ کی صفات میں سے ایک صفت “کریم” کو اپنے اندر سمیٹے ہوئے ہے۔
داوود نے مزید کہا کہ آج ہم جو منظر دیکھ رہے ہیں، وہ الازہر کی اس پالیسی کا حقیقی ثمرہ ہے جو قرآن و سنتِ نبویؐ کی حفاظت پر مبنی ہے۔
انہوں نے کہا کہ جب تک امتِ مسلمہ میں حافظانِ قرآن موجود رہیں گے، یہ امت ہمیشہ محفوظ اور کامیاب رہے گی۔
تقریب کے اختتام پر قرآنِ مجید مکمل حفظ کرنے والے بہترین لڑکوں اور لڑکیوں کو 210 عمرہ کے سفر اور دیگر حافظان کو نقد انعامات سے نوازا گیا۔/
4314406