
ایکنا کے مطابق، نیوز روم نے رپورٹ دی کہ یہ مرحلہ جدید ویڈیو کانفرنس ٹیکنالوجی کے ذریعے منعقد کیا جا رہا ہے تاکہ شرکاء کی کارکردگی کا درست اور شفاف انداز میں جائزہ لیا جا سکے۔
یہ اقدام وزارتِ اوقافِ مصر کی جانب سے جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ ہونے اور دنیا بھر کے شرکاء کے لیے جغرافیائی رکاوٹوں کے بغیر شرکت کو ممکن بنانے کی کوششوں کی عکاسی کرتا ہے۔
مسابقے کے منتظمین کے مطابق، یہ ابتدائی مرحلہ ان غیر ملکی شرکاء کے انتخاب کے لیے ہے جو حفظِ قرآن، قراءت اور تجوید کے قواعد میں مہارت رکھتے ہیں، تاکہ انہیں قاہرہ میں ہونے والے فائنل مرحلے کے لیے تیار کیا جا سکے، جہاں قرآنِ کریم کے علوم کے ماہرین اور جج صاحبان شرکت کریں گے۔
وزارتِ اوقافِ مصر نے واضح کیا کہ اس مقابلے کا مقصد قرآنی تعلیمات کے ذریعے ہمدلی، رواداری، اور امن کے پیغام کو فروغ دینا اور اسلامی تہذیب کی ایک روشن تصویر پیش کرنا ہے، جو علم، احترامِ باہمی اور ثقافتی ہم آہنگی پر مبنی ہے۔
فائنل مرحلہ دسمبر 2025ء (آذر 1404 شمسی) میں قاہرہ میں منعقد ہوگا، جسے عظیم مصری و عالمی قاری استاد شحات محمد انورؒ کی یاد میں منسوب کیا گیا ہے۔
مقابلے کی اہم کیٹیگریز:
حفظِ قرآن (روایتِ حفص عن عاصم) بمع تجوید، تفسیر اور شانِ نزولِ آیات۔
غیر عربی زبان بولنے والوں کے لیے حفظِ قرآن (روایتِ حفص عن عاصم) بمع تجوید۔
حفظِ قرآن (روایتِ حفص عن عاصم یا ورش عن نافع) بمع تجوید، تفسیر، اور قواعدِ لسانیِ قرآن۔
حفظِ قرآن (روایتِ حفص یا ورش یا دونوں) بمع تفسیرِ دو پارے (29 و 30) منبع: کتاب "البیان علی المنتخب فی تفسیر القرآن الکریم"۔
حسنِ صوت و تجوید (قراءتِ خوش آواز کے ساتھ)۔
خصوصی مقابلہ برائے معذور افراد: حفظِ قرآن (روایتِ حفص یا ورش یا دونوں) بمع تفسیرِ پارہ 30 ماخذ: البیان علی المنتخب فی تفسیر القرآن الکریم۔
خاندانی کیٹیگری: خاندان کے افراد کا اجتماعی حفظ بمع فہمِ قرآنی و لسانی پہلوؤں کے۔
قراءتِ سبع صغری (طریقۂ شاطبیہ کے مطابق) بمع تجوید و توضیح۔
قابلِ ذکر ہے کہ مصر کے بین الاقوامی مسابقاتِ قرآن کے مختلف ادوار ہمیشہ مشہور مصری قراء کے نام سے منسوب کیے گئے ہیں؛ مثلاً 26واں دور قاریِ نامدار شیخ محمود خلیل الحصریؒ کے نام اور 27واں دور عظیم قاری عبدالباسط عبدالصمدؒ کے نام سے منعقد ہوا تھا۔/
4314273