یورپی ممالک ؛ فلسطین کو رسمی طور پر تسلیم کرنے میں تیزی

IQNA

یورپی ممالک ؛ فلسطین کو رسمی طور پر تسلیم کرنے میں تیزی

7:12 - December 05, 2014
خبر کا کوڈ: 2615157
بین الاقوامی گروپ: برطانیہ،اسپین،آئرلینڈ کے بعد فرانسیسی پارلیمنٹ نے بھی فلسطین کو تسلیم کرنے کا مطالبہ پیش کردیا

ایکنا نیوز- فرانس نیوز ایجنسی کے مطابق فرانسیسی پارلیمنٹ نے بھی ایک قرار داد میں فلسطین کو رسمی طور پر قبول کرنے کا مطالبہ پیش کردیا۔ قرار داد کے حق میں ۳۳۹ ووٹ پڑے جبکہ  ۱۵۱ ووٹ مخالفت میں ڈالے گئے 
اگرچہ قرارداد پر عمل کرنا لازم نہیں اور فرانس کی پالیسی میں تبدیلی بھی مشکل ہے اسکے باوجود صھیونی رژیم نے اس قرار داد کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ اس اقدام سے صلح کی جانب پیش رفت میں مشکل ہوگی
گذشتہ مہینے سوئیڈن نے  امریکہ اور اسرائیل کے شدید دباو کے باوجود پہلے یورپی ملک کی حیثیت سے فلسطین کو رسمی طور پر قبول کرنے کا اعلان کیا تھا.

2614671

ٹیگس: ووٹ ، فلسطین ، فرانس
نظرات بینندگان
captcha