یورپ میں اسلام فوبیا کے خلاف عالمی دن کا اعلان

IQNA

یورپ میں اسلام فوبیا کے خلاف عالمی دن کا اعلان

7:16 - December 05, 2014
خبر کا کوڈ: 2615158
بین الاقوامی گروپ: پیرس،ایمسٹرڈیم،لندن اور بروکسل میں تیرہ دسمبر کو اسلام ہراسی کے خلاف عالمی دن منایا جائے گا

ایکنا نیوز- اینا نیوز کے مطابق اس کمپین میں مختلف  ممالک جیسے فرانس،ہالینڈ،برطانیہ اور بلجیم کےاین جی اوزشرکت کریں گے
اسی حوالے سے پیرس یونیورسٹی مختلف نشستیں اور ورکشاپ وغیرہ بھی منعقد کررہی ہے
یورپ میں اسلام ہراسی یا اسلام فوبیا کی وجہ سے ہر روز اسلام مخالف تبلیغات میں تیزی آرہی ہے اور یہ سب کچھ دہشت گردی کے خالف جنگ کے نام پر کیا جارہا ہے ۔ اگرچہ یہ سلسلہ تیس سالوں سے جاری ہے مگر ۲۰۰۱ کے بعد اس میں شدت آرہی ہے
دسمبر ۲۰۱۳ کو اسی حوالے سے پہلے کمپین میں پیرس سے اہم شخصیات نے شرکت کی تھیں اور توقع ظاہر کیا جارہا ہے کہ اس سال بھی اس مہم میں اہم لوگ شریک ہوں گے
رپورٹ کے مطابق اس کمپین میں یورپ کی سول سوسائٹی کی جانب سے مختلف پروگرام پیش کیے جائیں گے۔

2614471

ٹیگس: یورپ ، اسلام ، ہراسی
نظرات بینندگان
captcha