امام حسین (ع) کی مظلومیت پر غیر مسلم خاتوں غم زدہ ہوکر رونے لگی

IQNA

امام حسین (ع) کی مظلومیت پر غیر مسلم خاتوں غم زدہ ہوکر رونے لگی

15:29 - December 05, 2014
خبر کا کوڈ: 2615250
بین الاقوامی گروپ:سوئیڈن کے شہر اسٹاک ہوم میں حسین (ع) کون ہیں ؟ نامی ایک غیر سرکاری تنظیم کی جانب سے امام حسین علیہ سلام کا پیغام تقسیم کیا گیا۔

ایکنا نیوز-شفقنا-سوئیڈن کے شہر اسٹاک ہوم میں حسین (ع) کون ہیں ؟ نامی ایک غیر سرکاری تنظیم کی جانب سے امام حسین علیہ سلام کا پیغام تقسیم کیا گیا، اس دوران ایک انگریز خاتون نے تنظیم کی ایک خاتوں کارکن سے تقسیم کئے جانے والے لٹریچر کے بارے میں معلوم کیا، جس پر تنظیم کی رکن نے واقعہ کربلا اور مظلومیت شہ دین(ع) کے بارے میں اس انگریز خاتوں کو بتایا تو غیرمسلم خاتوں مصائب کربلا سن کر غم زدہ ہوگئی اور تنظیم کی رکن کے گلے لگ کر رونا شروع کردیا۔

ہائے مظلومیت شہ کربلا جسے سن کر غیر مسلم بھی رونا شروع کردیتے ہیں، لیکن وائے ہو ان مسلمانوں پر جو اپنے رسول (ص) کے نواسے کا غم منانے والوں پر ظلم کرتے ہیں اور انہیں قتل کرتے ہیں۔ کیونکہ یہ لوگ شقی القلب ہوچکے ہیں۔

38164

ٹیگس: امام ، ، ، مظلوم، ، کربلا، ، حسین
نظرات بینندگان
captcha