ایکنانیوز- ابنا- عراق کے صوبہ صلاح الدین سے سکیورٹی اداروں نے اعلان کیا ہے کہ داعش سے وابستہ دھشتگردوں نے سامرا شہر کے مختلف مقامات پر ماٹر گولوں سے حملہ کیا ہے۔
سکیورٹی اداروں نے مزید بتایا: داعش نے آج صبح سامرا شہر کے مرکزی علاقے میں پائے جانے والے تجارتی مراکز اور لوگوں کے گھروں پر حملہ کیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق داعش کی جانب سے شہر سامرا پر ایک میڈیکل اسٹورکو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔
مزید اطلاعات کے مطابق سامرا میں رضاکار فورس اور داعش کے درمیان جاری جھڑپوں میں ۹ افراد شہید ہوئے ہیں۔
ادھر داعش سے وابستہ ایک خود کش حملہ آور نے اس شہر کے مکیشیفہ علاقے میں فوجی چھاونی کو نشانہ بنایا جس کی وجہ سے ۲۵ افراد شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔
الجزیرہ ٹی وی چینل نے ان حملوں میں ۱۷ افراد کے شہید اور ۲۰ افراد کے زخمی ہونے کی خبر دی ہے جبکہ عراق کے طبی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ سامرا میں ۶۴ افراد شہید اور زخمی ہوئے ہیں.
داعش نے ان حملات کی تصویریں شائع کی ہیں: