300 چینی شہری داعش میں شامل ہوچکے ہیں، چینی اخبار کا انکشاف

IQNA

300 چینی شہری داعش میں شامل ہوچکے ہیں، چینی اخبار کا انکشاف

9:24 - December 16, 2014
خبر کا کوڈ: 2618901
بین الاقوامی گروپ: چینی حکام کے مطابق ساری صورتحال کی ذمہ دار ترک حکومت کی ایسی پالیسیاں ہیں جن کے باعث شدت پسند آسانی سے داعش میں شامل ہو رہے ہیں۔ چینی حکام کے مطابق اسکے اثرات صوبے سنکیانگ پر مرتب ہوسکتے ہیں۔

ایکنانیوز- اسلام ٹائمز۔ چینی اخبار نے انکشاف کیا ہے کہ تین سو چینی شہری داعش میں شامل ہو کر لڑنے میں مصروف ہیں۔ چینی شہری ترکی کے راستے شام اور عراق میں داخل ہوئے۔
چینی اخبار کی رپورٹ کے مطابق داعش میں شمولیت کے لئے چینی شہری ترکی کے راستے شام اور عراق میں داخل ہوئے۔ چینی حکام کے مطابق ساری صورتحال کی ذمہ دار ترک حکومت کی ایسی پالیسیاں ہیں جن کے باعث شدت پسند آسانی سے داعش میں شامل ہو رہے ہیں۔ چینی حکام کے مطابق اس کے اثرات صوبے سنکیانگ پر مرتب ہوسکتے ہیں۔ چینی حکومت نے تاحال داعش کے خلاف جاری امریکی فوجی کارروائی میں شمولیت میں دلچسپی کا اظہار نہیں کیا۔

425925

ٹیگس: داعش ، چین ، ترکی
نظرات بینندگان
captcha