صہیونی حکومت اور یورپی ممالک شام کے بحران کے ذمہ دار

IQNA

صہیونی حکومت اور یورپی ممالک شام کے بحران کے ذمہ دار

17:07 - December 27, 2014
خبر کا کوڈ: 2636276
بین الاقوامی گروپ: شام کے نائب وزیر خارجہ فیصل مقداد نے صیہونی حکومت اور یورپ کو اپنے ملک کے بحران اور ویرانی کا اصل ذمےدار قرار دیا ہے۔

ایکنا نیوز- ۔ فیصل مقداد نے لبنان سے شائع ہونے والے اخبار البناء کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہےکہ صیہونی حکومت اور اس کے یورپی اتحادیوں نے عرب دنیا کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کرنے اور عرب ممالک پر اسرائیل کا تسلط جمانے کے مقصد سے شام کا بحران پیدا کیا ہے۔ فیصل مقداد نے حالیہ چار برسوں کے دوران ہونے والی شام کی تباہی و بربادی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے مزید کہا کہ یورپ نے جھوٹ سے کام لیتے ہوئے اور تسلط پسندی کے راستے پر چلتے ہوئے  عوام کے قتل اور عرب دنیا کی توہین کے مقصد سے صیہونی حکومت کے مفادات کو اپنے ایجنڈے میں سرفہرست قرار دے رکھا ہے۔ شام کے نائب وزیر خارجہ نے صراحت کے ساتھ کہا ہے کہ عرب دنیا کے لوگ شروع سے متحد تھے اور  آج اگر فلسطینی عوام کو کوئی ضرب لگائی جاتی ہے تو عرب ممالک کے عوام اپنے حکام کے مواقف پر توجہ دیۓ بغیر فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں۔

63101

ٹیگس: صھیونی ، حکومت ، عرب
نظرات بینندگان
captcha