شام: دیرالزور سے داعش راہ فرار اختیار کررہے ہیں

IQNA

شام: دیرالزور سے داعش راہ فرار اختیار کررہے ہیں

19:29 - December 30, 2014
خبر کا کوڈ: 2654584
بین الاقوامی گروپ:شام میں مشرقی علاقے دیرالزور سے داعش دہشتگرد شکست کھانے کے بعد راہ فرار اختیار کرنے پر مجبور

ایکنا نیوز- شفقنا کے مطابق شامی فوج نے دہشتگردوں کو پسپا کرنے کیلئے شہر دیرالزور کے مضافاتی علاقوں پر فضائی حملے شروع کردیئے ہیں اور اس شہر کے فوجی ایرپورٹ کے اطراف کے علاقوں پر شدید بمباری کی جارہی ہے جہاں بڑی تعداد میں دہشتگرد ہلاک ہوئے ہیں جن میں سلطان الغامدی نامی سعودی عرب کا ایک فوجی کمانڈر بھی شامل ہے۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ ان علاقوں میں داعش دہشتگردوں کے درمیان اختلافات بدستور جاری ہیں اور داعش کے دونوں دھڑوں کے افراد، ایک دوسرے پر اختلافات کا الزام عائد کررہے ہیں۔ادھر شہر البوکمال میں بھی عوام نے داعش کے خلاف سرگرم عمل ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے جہاں دہشتگردوں نے  اس شہر کے عوام سے انتقام لینا شروع کردیا ہے۔

39244

ٹیگس: داعش ، فوجی ، فرار
نظرات بینندگان
captcha