پاکستان ؛ ہفتہ وحدت اور میلاد النبی{ص} ریلی میں شیعہ سنی افراد کی شرکت

IQNA

پاکستان ؛ ہفتہ وحدت اور میلاد النبی{ص} ریلی میں شیعہ سنی افراد کی شرکت

8:27 - January 06, 2015
خبر کا کوڈ: 2675462
بین الاقوامی گروپ: کوئٹہ کی میاں اسماعیل مسجد میں منعقدہ پروگرام میں امام جمعہ حجت الاسلام سید ہاشم موسوی کا وفد کے ہمراہ شرکت

ایکنا نیوز- یوم میلاد النبی {ص} کے حوالےسے انجمن خدام مسلمین اور اہل سنت گروپوں کی جانب سے میاں محمد اسماعیل مسجد میں جشن میلاد کا اہتمام کیا گیا ۔
اس جشن میلاد کی خاص بات یہ تھی کہ پروگرام میں امام جمعہ کوئٹہ حجت الاسلام والمسلمین سید ہاشم موسوی مجلس وحدت مسلمین کے دیگر اراکین کے ہمراہ بھی شریک تھے
مقررین نے سیرت رسول اکرم{ص} پر تقریر کرتے ہوئے امت میں اختلاف کو اسلام دشمن طاقتوں اور تکفیریوں کی سازش قراردیتے ہوئے رسول دو عالم  {ص}سے عشق کو سرمایہ امت قرار دیا
جشن میلاد کے علاوہ ریلی کا اہتمام بھی کیا گیا جسمیں اہل سنت کے علاوہ بڑی تعداد میں شیعہ عوام بھی شریک ہوئے۔
علامہ سید ہاشم موسوی نے اہل سنت علماء سے گفتگو میں اتحاد بین المسلمین پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ امام خمینی کا فرمان ہمارے لیے معیار عمل ہے جسمیں فرمایا گیا ہے کہ امت میں اختلاف ڈالنے والا نہ شیعہ اور نہ ہی سنی ہے بلکہ دشمن کا آلہ کار ہے۔
اہل سنت علماء نے جشن میلا د میں شرکت پر خوشی کا اظھار کرتے ہوئے اتحاد مخالف سازشوں کو ناکام کرنے کے عزم کا اظھار کیا۔

 

ٹیگس: مسجد ، سنی ، شیعہ ، جشن ، میلاد
نظرات بینندگان
captcha