عبدالرسول عبایی : طلباء قرآنی مقابلہ، وزارت اوقاف مقابلوں کا ہم پلہ تھا

IQNA

عبدالرسول عبایی : طلباء قرآنی مقابلہ، وزارت اوقاف مقابلوں کا ہم پلہ تھا

13:11 - January 06, 2015
خبر کا کوڈ: 2676686
بین الاقوامی گروپ- عالمی طلباء قرآنی مقابلوں کی ججز کمیٹی کے سربراہ کے مطابق یہ مقابلے فنی اور کیفیت کے حوالے سے وزارت اوقاف کے مقابلوں کے برابر تھے

ایکنا نیوز- عالمی طلباء قرآنی مقابلوں کی ججز کمیٹی کے سربراہ عبدالرسول عبایی نے ایکنا نیوز سے گفتگو میں مقابلوں کے اسٹینڈرڑ کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس بار مقابلوں کا معیار بہت اچھا تھا
انہوں نے کہا کہ حفظ کے مقابلوں میں ۱۶ طلباء نے ۹۰ سے زائد مارکس لیا تھا حالانکہ میرا خیال تھا کہ ۷۵ یا ۸۰ سے زیادہ نمبر نہیں لیں گے مگر مقابلہ بہت سخت تھا اور معلوم ہوا کہ اس سال طلباء بہت تیاری کے ساتھ آئے تھے
عبدالرسول عبایی نے کہا کہ البتہ قرآت میں کچھ قاری کم تجربہ تھے اور قواعد و ضوابط کے لحاظ سے بعض خامیاں بھی سامنے آئیں۔
ججز کمیٹی کے سربراہ نے مشورہ دیا کہ ان بین الاقوامی قاریوں کے لیے اس موقع پر اگرایک تربیتی کلاس کا انتظام کرے تو اچھا ہے تاکہ انکو انکی خامیاں بتا کر انہیں سیکھنے کا موقع دیا جائے تاکہ یہ طلباء بہت کچھ سیکھ کراپنے وطن واپس جائیں ۔ انہوں نے کہا کہ قرآنی کلاسوں کے علاوہ بروشر اورکتابچوں کے زریعے بھی انکی رہنمائی کی جاسکتی ہے ۔ عبایی نے کہا کہ مختلف سوفٹ وئیر کے زریعے سے انکو سکیھانے کا پروگرام بھی قابل تعریف ہے
ججز کمیٹی کے سربراہ نے مقابلوں کے اعلی معیار پر اطمینان کا اظھار کرتے ہوئے کہا : مقابلوں میں طلباء کی شرکت کی وجہ سے ہم نے کوشش کی کہ یونیورسٹی سطح کے ججز کودعوت دے  جبکہ وزارت اوقاف والے قرآنی مقابلوں میں اوپن مقابلوں کی وجہ سے ہم کسی بھی سطح کے جج کو دعوت دے سکتے ہیں۔

2675554

ٹیگس: ججز ، کمیٹی ، مقابلے
نظرات بینندگان
captcha