سنی شیعہ اتحاد میں کوئی خلل نہیں ڈالا جاسکتا

IQNA

سنی شیعہ اتحاد میں کوئی خلل نہیں ڈالا جاسکتا

14:41 - January 06, 2015
خبر کا کوڈ: 2677735
بین الاقوامی گروپ:اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ میں سنی اراکین کے دھڑے کے سربراہ عابد فتاحی نے کہا ہے کہ ایران اسلامی میں شیعہ سنی اتحاد میں کوئی خلل نہیں ڈال سکتا

ایکنا نیوز- شفقنا نیوز- ۔ عابد فتاحی نے پیر کے دن ہمارے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلام دشمن اپنے تئیں ایران میں اہل تشیع اور اہل سنت کےدرمیان اختلافات پیدا کرنے کے لۓ کوشاں ہیں۔ عابد فتاحی نے قم میں مراجع عظام کے ساتھ ملاقات پر اپنی مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ ملاقات عقیدت اور اشتیاق کے ساتھ انجام پاتی ہے تاکہ دنیا دیکھ لے کہ ایران میں اہل سنت اور اہل تشیع کے درمیان بھائی چارے کو کس قدر اہمیت حاصل ہے۔

عابد فتاحی نے اس بات کو بیان کرتے ہوئے کہ تکفیری گروہ نہ سنی ہیں اور نہ ہی شیعہ ، کہا کہ ملت اسلامیہ کو ان  تکفیری گروہوں کے مقابلے میں اٹھ کھڑا ہونا چاہۓ۔

39546

ٹیگس: عابد ، سنی ، شیعہ ، ایران
نظرات بینندگان
captcha