ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «World Bulletin»، کے مطابق ایک طرف اسلام کے دشمن خود اسلام کو بدنام کرنے کی سازشوں پر عمل پیرا ہیں اور جسکا نتیجہ فرانس میں سامنے آیا تو دوسری طرف فرانس واقعے پر صھیونی وزیر اعظم فرانس میں ہر ممکن مدد کا حکم جاری کرتا ہے
اس سے پہلے صھیونی وزیر اعظم بنیامین نتانیاہو نے اسرائیل میں فرانس کے سفیر سے ملاقات کی ۔
گذشتہ بدھ کو فرانسیسی میگزین «شارلی ابدو» جو توہین آمیز کارٹون بنانے کے حوالے سے مشہور ہے پر حملہ ہوا جسمیں ۱۲ افراد مارے گئے ۔
واقعے کے فورا بعد میڈیا پر اسلام مخالف پروپیگنڈہ شروع کیاگیا اور اس موقع سے صھیونی حکومت بھی فائدہ اٹھانے اور اپنا درست چہرہ پیش کرنے کو کوشش کررہی ہے۔