ایکنا نیوز- شیعہ علماء کونسل کے نمایندوں کا کہنا ہے کہ ملک و قوم کی خدمت میں مصروف ڈاکٹرز٬ انجینئیرز٬ وکلاء٬ ماهرین تعلیم٬ سرکاری افسران اور پولیس اهلکاروں سمیت هر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے مسلمانوں کو چن چن کے قتل کیاجارها هے اور کوئی پرسان حال نهیں٬ کوئی پوچھنے والا نهیں٬ کسی کو یہ خون ناحق نظر نهیں آتا٬ حکومت نے آنکھوں پہ تعصب اور جانبداری کی پٹیاں باندھی هوئی هیں. ۱۸ جنوری٬ بروز اتوار کو نمائش چورنگی تا وزیر اعلی هاؤس احتجاجی مارچ" کیا جائے گا اور وزیر اعلی ہاس کا گھیراو بھی ہوگا
شیعہ علماءکونسل سندھ کے جنرل سیکریٹری علامہ ناظرعباس تقوی نے کراچی میں جاری حالیہ ٹارگٹ کلنگ کے حوالے سے کہا ہے کہ اب بھی حکومت نے سنجیدہ قدم نہ اٹھایا تو ہم آیندہ کے لایحہ عمل کا اعلان کریں گے۔