سعودی عرب کے شیعہ آبادی والے علاقے پر فوج کا حملہ

IQNA

سعودی عرب کے شیعہ آبادی والے علاقے پر فوج کا حملہ

15:04 - January 12, 2015
خبر کا کوڈ: 2700839
بین الاقوامی گروپ:آل سعود کی فورسز نے ایک بار پھر سعودی عرب کے شیعہ آبادی والے علاقے العوامیہ پر حملہ کیا ہے

ایکنا نیوز- ایران ریڈیو- پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں حکومت مخالف ذرائع کا کہنا ہے کہ اس ملک کی سکورٹی فورسز نے کل العوامیہ کے رہائشی علاقوں پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں اس علاقے کے متعدد گھروں اور لوگوں کے اموال کو کافی نقصان پہنچا ہے۔ گذشتہ چند ہفتوں کے دوران العوامیہ کے علاقے میں پرتشدد واقعات رونما ہوئے ہیں جس کے دوران متعدد سیاسی سرگرم کارکن جاں بحق اور زخمی ہو‏‏ئے ہیں۔ سعودی عرب کی سکورٹی فورس نے دو ہفتہ قبل،سیاسی سرگرم کارکنوں کو نشانہ بنانے کے مقصد سے العوامیہ کے علاقے پر حملہ کرکے ایک بچے سمیت پانچ شہریوں کو قتل کردیا۔

63820

ٹیگس: سعودی ، عرب ، شیعہ
نظرات بینندگان
captcha