عراق: دہشتگردوں کے خلاف آپریشن بدستور جاری

IQNA

عراق: دہشتگردوں کے خلاف آپریشن بدستور جاری

16:48 - January 18, 2015
خبر کا کوڈ: 2723828
بین الاقوامی گروپ:مختلف علاقوں میں درجنوں دہشتگرد ہلاک ہوئے ہیں جن میں صدام کا ذاتی پائلٹ بھی شامل ہے

ایکنا نیوز- ایران ریڈیو-عراق کی وزارت داخلہ کے ایک سیکیورٹی ذریعے کا کہنا ہے کہ دارالحکومت بغداد کے جنوب میں یوسفیہ کے علاقے میں عوامی رضاکاروں اور سیکیورٹی فورسز کی کاروائی میں داعش کا ایک سرغنہ ابوطارق، جو صدام کا ذاتی پائلٹ بھی رہا ہے، ہلاک ہوگیا۔ اس کاروائی میں اس پائلٹ کے تین ساتھی بھی ہلاک ہوئے ہیں۔ مغربی عراق کے صوبے الانبار میں بھی عراقی فوج نے داعش دہشتگرد گروہ سے وابستہ عناصر پر حملہ کرکے سات دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔ یہ دہشتگرد، الرمادی کے مغرب میں التامیم پر حملہ کرنے کی کوشش کررہے تھے۔ بغداد کے شمال میں، نباعی اور حلابسہ میں بھی دہشتگردوں کے خلاف کاروائی میں کم از کم تینتیس دہشتگرد ہلاک ہوئے جبکہ ان کی، کئی گاڑیوں کو تباہ کردیا گیا۔ دوسری جانب داعش دہشتگرد گروہ نے بھی صوبے بابل میں واقع اسکندریہ میں ایک بم دھماکہ کیا جس میں چار افراد مارے گئے۔مشرقی بغداد میں بھی دو بم  دھماکوں میں متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔

64022

ٹیگس: داعش ، عراق ، کاروایی
نظرات بینندگان
captcha