صہیونی حکومت کی سیکورٹی کابینہ کا ہنگامی اجلاس طلب

IQNA

صہیونی حکومت کی سیکورٹی کابینہ کا ہنگامی اجلاس طلب

16:36 - January 20, 2015
خبر کا کوڈ: 2736731
بین الاقوامی گروپ:صہیونی حکومت کی سیکورٹی کابینہ نے، حزب اللہ لبنان کی جوابی کاروائی کے خوف سے آج صبح ہنگامی اجلاس تشکیل دیا

ایکنا نیوز- ایران ریڈیو- ۔ لبنان کے المیادین ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق شام کے جنوبی علاقے قنیطرہ میں اسرائیلی فوج کے حملے میں، حزب اللہ لبنان کے چند جیالوں کی شہادت پر حزب اللہ لبنان کے جوابی حملوں کی تشویش کے با‏عث اس حکومت کے وزیر اعظم بنیامین نتنیاہو نے آج صبح ہنگامی طور پر سیکورٹی کابینہ کا ہنگامی اجلاس تشکیل دیا۔ اس اجلاس کے انعقاد کا مقصد حزب اللہ کے کارواں پر اسرائیلی فوج کے ممکنہ حملوں کے نتائج کا جائزہ لینا تھا۔ اسرائیلی فوج  شام اور لبنان کی سرحد پر الرٹ ہوچکی ہے۔ واضح رہے کہ اسرائیلی حملے کے جواب میں حزب اللہ نے اعلان کیا ہے کہ اس حملے کا سخت اور دنداں شکن جواب مناسب وقت پر دیا جائے گا۔

64139

نظرات بینندگان
captcha