فرانس؛ مسلمانوں پر دباو میں اضافہ

IQNA

فرانس؛ مسلمانوں پر دباو میں اضافہ

8:11 - January 25, 2015
خبر کا کوڈ: 2760954
بین الاقوامی گروپ: فرانس میں مسلم کونسل کا کہنا ہے کہ شارلی ابدو واقعے کے بعد مسلمانوں پرحملوں میں بہت تیز ی سے اضافہ ہورہا ہے

ایکنا نیوز- «Press TV»،کے مطابق مسلم کونسل آف فرانس کا کہنا ہے کہ گذشتہ پندرہ دنوں میں ۱۲۸ بار حملے یا دھمکی کی رپورٹ درج کی گئی ہے اور ایک مہینے کے واقعات کی تعداد پورے سال کی تعداد سے زیادہ ہے
شارلی ابدو واقعے کی ذمہ داری القاعدہ نے قبول کی تھی

ایمنسٹی انٹرنیشنل
واقعے کے بعد کی صورتحال پر ایمنسٹی انٹرنیشنل نے فرانس میں مسلمانوں کے حوالے سےحکومت کی ناکامی پر تشویش کا اظھار کیا ہے
ایمنسٹی انٹرنیشنل کے سیکریٹری سلیل شٹی نے فرانس نیوز ایجنسی سے گفتگو میں کہا ہے کہ ہم نائن الیون کے بعد کے واقعات کو فراموش نہیں کرسکتے ۔ نسل پرستی ، قومیت اور تعصبات کے ساتھ گوانتانامو جیل جیسے مسایل افسوسناک ہیں آج فرانس میں بھی حالیہ واقعات تشویشناک ہیں
سیکورٹی کے نام پر ذاتی مسایل اور امور میں مداخلت اور بیجا رویے فرانس میں دیکھا جارہا ہے
مساجد پر تینتیس حملے
اسلامی امور کے نگراں کے مطابق پیرس واقعے کے بعد مساجد پر تینتیس بار اور دیگر مسلمانوں پر دھمکیوں کے ۹۵ واقعات رونما ہوچکے ہیں

عبدالله ذکری نے ان واقعات پر افسوس کا اظھار کرتے ہوئے فرانس حکومت سے صورتحال کو درست کرنے کے لیے اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔

2757859

ٹیگس: اسلام ، فرانس ، حملے
نظرات بینندگان
captcha