ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «World Bulletin»، کے مطابق گولباسی کی ایک عدالت نے سوشل میڈیا کنٹرول انچارج کی درخواست پر مذکورہ پیجیز کو بلاک کرنے کا فیصلہ صادر کیا گیا
عدالت نے حکم دیا ہے کہ اگر اس درخواست پر فیس بک انتظامیہ مذکور پیجیز کو بلاک نہیں کرتی تو فیس بک کو ترکی میں بلاک کرنے کا حکم سنایا جائے گا
اس حکم کو وزارت اطلاعات اور انٹر نیٹ سروس فراہم کرنے والے اداروں تک بھی پہنچایا گیا ہے ۔
اس سے پہلے دیاربکر صوبے میں بھی عدالتی حکم پر شارلی ابدو اورتوہین آمیز پیجیز کو بلاک کیا گیا ہے
قابل ذکر ہے کہ توہین آمیز خاکے چھاپنے اورشارلی ابدو آفس پرحملے کے بعد مذکورہ میگزین میں یہ خاکے بار بار شائع کیے جارہے ہیں۔