فیس بک کے مقابلے میں «مسلم فیس» بنانے کا اعلان

IQNA

فیس بک کے مقابلے میں «مسلم فیس» بنانے کا اعلان

9:04 - January 28, 2015
خبر کا کوڈ: 2772383
بین الاقوامی گروپ: مسلمانوں میں سوشل میڈیا کے اثرو رسوخ کو دیکھتے ہوئے جدید سوشل میڈیا«مسلم فیس» جلد منظر عام پر متعارف کرایا جائے گا تاکہ مسلمان جوانوں کو مناسب اخلاقی سوشل میڈیا میسر آسکے

ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «Zawya»، کے مطابق مسلم فیس کے بانی شعیب فدیع، کا کہنا ہے:
مسلم فیس ایک بین الاقوامی سوشل میڈیا ہوگا جو ایک مسلمان کی نگاہ سے بنایا گیا ہے لیکن اس میں سب کام کرسکتے ہیں۔
اس منفرد سوشل میڈیا کا موٹو «مسلمانوں کے زریعے،مسلمانوں سے،دنیا کے لیے» مسلمانوں کو قریب لانے کے لیے بنایا گیا ہے تاکہ مسلمان ایک جدید سوشل میڈیا سے اپنے مطابق استفادہ کرسکے
مسلم فیس میں کوٹیسٹ کیس کے طور پر شروع کیا گیا ہے اور اس وقت اس میں ہزار کے لگ بھگ یوزر کام کررہے ہیں جسمیں ایک مسلم فیملی کے مناسب اخلاقی امور کا لحاظ رکھا گیا ہے
اس سوشل میڈیا میں انگریزی،عربی،فارسی،اردو،بھاسا،ترکی،انڈونیشین لینگویج کو قابل استفادہ بنایا گیا ہے
شعیب فدیع کا کہنا ہے کہ جدید دور میں نیٹ کا استعمال ناگزیر ہوچکا ہے اور بہت سے مسلمان نیٹ اور سوشل میڈیا استعمال کررہے ہیں اور ضروری ہے کہ ایک ایسا سوشل میڈیا ہو جس سے مسلمان اپنی ویلیوز اور اخلاقیات کے مطابق استفادہ کرسکے
قابل ذکر ہے کہ ڈیڑھ ارب مسلمان میں ساٹھ فیصد سے زائد جوان شامل ہے
حلال انٹر نیٹ
پہلی بار ایک حلال سرچ انجن «آئی ایم حلال»کے نام سے شروع کرنے کا منصوبہ بھی زیرتکمیل ہے
اسکا آئیڈیا اور خالق ایرانی-کویتی نژاد بیس سالہ جوان رضاسردہا ہے جو ہالینڈ میں مقیم ہے
اس سرچ انجن میں فحش ویب سایٹوں کو فیلٹر کرنے کی سہولت موجود ہے اور پندرہ زبانوں میں سرچ کا کام کیا جاسکتا ہے جنیمں عربی،فارسی،چینی،ترکی اور انگریزی شامل ہیں۔

2768913

ٹیگس: مسلم ، فیس ، بک ، نیٹ
نظرات بینندگان
captcha