ایکنا نیوز- ادارہ ثقافت اور تعلقات اسلامی کے سربراہ ابوزر ابراھیمی ترکمان کے مطابق عشرہ انقلاب کی مناسبت سے مختلف اسلامی اور دیگر ممالک میں انقلاب کی چھتیسویں سالگرہ کے حوالے سے جشن انقلاب کے پروگرامز منعقد ہوں گے
ابراھیمی کے مطابق ساٹھ ممالک میں ۸۰ ثقافتی ادارے موجود ہیں جو اس حوالے سے پروگرمز منعقد کریں گے
مختلف ممالک جیسے عراق، افغانستان،قطر ،امریکہ اور جاپان وغیرہ میں انقلاب کے ثمرات اور اثرات کے علاوہ دیگر موضوعات پر علمی نشستیں منعقد ہوں گے
اس حوالے سے مختلف ممالک جیسے اسپین، تیونس، عراق، گھانا، کویت، نایجیریا، امریکہ، آرمینیا، پاکستان، اٹلی، تنزانیہ، چین، کروشیا، انڈونیشاء، صربیا، جاپان، تاجیکستان، افغانستان اور لبنان وغیرہ میں ایرانی اسکالر بھی بھجوایے جائیں گے
ادارہ ثقافت اور تعلقات اسلامی کے سربراہ کے مطابق ۱۵ نمایشگاہ،۲۱ کتب نمائش بھی مختلف ممالک جیسے لبنان، آرمینیا، کرواشیا، تنزانیہ، امریکہ، پاکستان، اسپین ، بلغاریہ ، اٹلی، صربیا، عراق، نایجیریا، روس، کویت، قطراور مصر میں منعقد ہوں گی
مختلف ممالک جیسے قزاقستان، افغانستان، قطر، کویت، نایجیریا، عراق، اسپین، آرمینیا، اٹلی، بلغاریہ، تنزانیہ، تیونس، چین، کروشیا، سوئیڈن، صربیا، عراق، روس، امریکہ، ملایشاء، آذربایجان، سری لنکا، اتیوپیا، جرمنی، مصر، انڈونیشاء، لبنان، هندوستان اور رومانیہ میں ایران فلم اور ڈکومنٹری بھی دیکھائی جائے گی
ایرانی موسیقی، آرٹس نمائش اور ریڈیو پروگرامز بھی درجنوں ممالک میں مختلف این جی اوز کے تعاون سے پیش ہوں گے
انہوں نے کہا کہ رہبر انقلاب کے فرمان پر اسلامو فوبیا کے شدت کو کم کرنے کے حوالےسے بھی خصوصی پروگرامز مد نظر ہیں ۔