ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادادرے «منارة»،کے مطابق داعش نے مضحکہ خیز انداز میں آیت 126 سوره نحل «وَإِنْ عَاقَبْتُمْ فَعَاقِبُواْ بِمِثْلِ مَا عُوقِبْتُم بِهِ»، (اگر تمھیں اذیت دی گئی تو تم اسی طرح انکو اذیت دو)، کو پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اردنی پائلیٹ کو جلانا برحق تھا
دہشت گرد گروہ داعش نے کہا ہے کہ «معاذ الکساسبة» نے جیٹ جہاز سے بارود پھینکا ہے جس کے جواب میں اسکو جلایا گیا ہے
داعش نے اردنی پائلیٹ کو ایک مہینے پہلے پکڑا تھا اور رہائی کے بدلے عراقی دہشت گرد خاتون کو آزاد کرانے کا مطالبہ کیا تھا مگر اردن حکومت کے مطالبے پر پائلیٹ کے زندہ ہونےکا ثبوت پیش نہ کرسکا
اردن کے بادشاہ کا رد عمل
اردن کے بادشاہ نے پائلیٹ کی شہادت کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ «معاذ الکساسبة»، سرزمین کے لیے جہاد میں شہید ہوا ہے۔
شاہ عبداللہ دوم نے شدید غم اور غصے کا اظھار کرتے ہوئے کہا کہ داعش کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں
اردن کے اعلی حکام نے داعش کی جانب سے جاری ویڈیو پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ یہ ان لوگوں کے لیے ایک پیغام اور ثبوت ہے جو داعش کو مسلمان سمجھتے ہیں ۔ انہوں نے اس اقدام کی وضاحت کے لیے قرآنی آیت پیش کرنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ داعش قرآن سے غلط پیغامات پیش کرنے کی سازش کررہی ہے ۔ انہوں نے واضح کیا کہ اس اقدام کا سخت ترین انداز میں جواب دیا جائے گا.