ایکنا نیوز- روزنامہ گارڈین کے مطابق نژاد پرست تنظیم پگیڈا مسلسل دیگر یورپی ممالک میں سرگرم ہوچکی ہے۔ مذکورہ تنظیم جرمن قوم پرست گروپوں کی کوشش سے بنائی گئی ہے اور مقامی شہر سدن سے نکل کردیگر ممالک میں مصروف عمل ہوچکی ہے
گذشتہ ہفتے کو اس تنظیم کی جانب سے ویانا میں بھی مظاہرے کیے گیے مگر وہاں پر اس تنظیم کے حامیوں سے زیادہ انکے مخالفین میدان میں نظر آئے
اس تنظیم نے اعلان کیا ہے کہ اب برطانیہ میں اگلا مظاہرہ منعقد ہوگا ۔ اس اعلان کے بعد مختلف تنظیموں اور اداروں نے اس مظاہرے کی مخالفت کا اعلان کیا ہے
نیو کاسٹل کے نمائندے ،کای اونوورا (Chi Onwurah)نے کہا ہے کہ پگیڈا نفرت پھیلا رہی ہے لیکن میں واضح کرنا چاہتا ہوں کہ نیو کاسٹل میں انکو ویلکم نہیں کیا جائے گا
اونوورا نے کہا : میں اس شہر میں پیدا ہوا ہوں اور اس شہر میں مختلف ثقافت اور تمدن کے لوگ موجود ہیں اور ہم سب کے لیے احترام کے قائل ہیں۔