جشن انقلاب اسلامی ؛ کروشیا کے چھ شہروں میں پروگراموں کا انعقاد

IQNA

جشن انقلاب اسلامی ؛ کروشیا کے چھ شہروں میں پروگراموں کا انعقاد

12:20 - February 09, 2015
خبر کا کوڈ: 2828092
بین الاقوامی گروپ: کروشیا میں ایرانی رایزنی مرکز کے سربراہ کے مطابق ایام فجر میں مختلف شہروں میں جشن انقلاب کا اہتمام کیا گیا ہے

ایکنا نیوز- ادارہ ثقافت اور تعلقات اسلامی کے مطابق سید مجتبی اکرمی نے کہا کہ انقلاب اسلامی کی سالگرہ کے حوالے سے مختلف شہروں میں ایرانی آرٹسٹوں کے ہمراہ جشن انقلاب کا اہتمام کیا گیا ہے
گیارہ فروری سے نمائش گاہ اور مختلف علمی اداروں میں ثقافتی نمائش وغیرہ کا آغاز ہوگا
ایران کے ثقافتی سفیر کے مطابق زاگرب میں محفل موسیقی اور ثقافتی ورکشاپ کے علاوہ دیگر تفریحی پروگرامز بھی منعقد ہوں گے
اکرمی کے مطابق ریکا شہر میں آرٹ نمائش اور محفل موسیقی اسلامی اداروں کے تعاون سے شہر کے ثقافتی مرکز میں منعقد ہوگی

انہوں نے کہا کہ  شهر «اوسییک»،میں بھی ایک کنسرٹ طلباء اور یونیورسٹی اساتذہ کے لیے منعقد کیا جائے گا جبکہ اس کنسرٹ کے ہمراہ نمایش گاہ بھی منعقد ہوگا
کروشیا کے شہر «سیساک» میں نمایش کا اہتمام فلاحی ادارہ  «مرحمت» کے تعاون سے منعقد ہوگی جبکہ
تصویری نمایش بعنوان «عکس ایران» کے علاوہ شهر «بیه لووار» میں بھی کنسرٹ پروگرام منعقد کیا جا رہا ہے۔

2823718

ٹیگس: جشن ، انقلاب ، کنسرٹ
نظرات بینندگان
captcha