ایکنا نیوز- قرآنی مطالعاتی مرکز «نون» کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سال 1998 سے شہر «البیرة» میں قائم اس علمی اور اسلامی مرکز میں ثقافتی اور علمی کاوشیں جاری ہیں
اس مرکز میں قرآنی، تحقیقی اور علمی امور پر کام کیا جاتا ہے اور علمی کاموں کو بعد میں کتابی شکل میں شائع کیا جاتا ہے مثال کے طور پر سیکولر طبقے کی جانب سے جوانی میں شادی کے موضوع پر الزام کے جواب میں اس مرکز میں علمی انداز میں اس اعتراض کا جواب مدلل انداز میں پیش کیا گیا
علمی اسٹاف کی کاوشوں کو بغیر معاوضے کے شایع کرنا،قرآنی سوفٹ وئیرز بنانا اور تفسیر قرآن کے موضوع پر علمی نشستوں کا اہتمام اس مرکز کی سرگرمیوں میں شامل ہیں
اس مرکز کی ویب سائیٹ میں تحقیقی مقالوں کو دیگر زبانوں جیسے روسی ،انگریزی ، اٹالین اور جرمن لینگویج وغیرہ میں ترجمہ اور استفادے کے لیے پیش کیا جاتا ہے
اس ویب سائیٹ میں علمی اور شرعی سوالات کے جوابات مفتی اور مجتہد علما کے توسط سے دیا جاتا ہے تاکہ تشنگان علم اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکے۔
اس مرکز کی علمی کمیٹی میں بیس ممبرز شامل ہیں جو اعلی تعلیم یافتہ شخصیات ہیں اور مرکز کی سرپرستی
شیخ «بسام جرار»، کر رہے ہیں۔