ایکنا نیوز –مجلس وحدت مسلمین اور دیگر شیعہ تنظیموں کی جانب سے بڑھتے ہوئے واقعات اور سانحہ شکارپور اور پشاور کے خلاف لانگ مارچ کراچی کی جانب رواں دواں ۔ لانگ مارچ کراچی پہنچ کر وزیر اعلی ہاوس کے سامنے دھرنا دینگے۔
ہزاروں کی تعداد میں سندھ کے مختلف علاقوں سے لوگ علماء کی سربراہی میں کراچی کی سمت گامزن ہیں ۔ مرکزی جلوس کی قیادت علامہ مقصود علی ڈومکی کررہے ہیں۔
شیعہ علماء کے مطابق وزیر اعلی ہاوس کے سامنے دھرنا اس وقت تک جاری رکھا جائے گا جب تک فوج شہروں کے اندر دہشت گرد گروپوں کے خلاف کاروائی کا اعلان نہیں کرتی۔