داعش کے ہاتھوں «الانبار» کی تاریخی مسجد شہید

IQNA

داعش کے ہاتھوں «الانبار» کی تاریخی مسجد شہید

12:36 - February 21, 2015
خبر کا کوڈ: 2877995
بین الاقوامی گروپ: داعش کے دہشت گردوں نے الانبار کی اہم مسجد کو بارود سے تباہ کردیا

ایکنا نیوز- العالم چینل کے مطابق عراق کے صوبے الانبار کے ایک سیکورٹی افیسر نے کہا کہ رمادی کے مغربی حصے میں واقع مسجد کو شہید کیا گیا ہے
سومریہ نیوز سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ داعش کے دہشت گردوں نے «جبه» کے علاقے میں واقع «الفاروق» مسجد کو بارودی مواد سے شہید کردیا ہے
قابل ذکر ہے کہ داعش کے ہاتھوں اہم مقدس مقامات جو تباہ کیے گیے ہیں ان میں سرفہرست حضرت یونس نبی(ع) اور حضرت شیث نبی(ع) کا مرقد مطہر شامل  ہے اس کے علاوہ صوبہ صلاح الدین کی کئی مساجد بھی انکے ہاتھوں تباہ ہوچکی ہیں۔

2876810

ٹیگس: داعش ، مسجد ، شہید
نظرات بینندگان
captcha