ایکنا نیوز-ڈیلی پاکستان کے مطابق پولیس نے بدین میں غیر رجسٹرڈ مدرسوں کیخلاف کریک ڈاﺅ ن شروع کر دیاہے ۔تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی خالد مصطفی کورائی نے کہاہے کہ ضلع بھر میں 120مدرسے ہیں جن کی رجسٹریشن کی تصدیق کا عمل جاری ہے جن میں سے 17غیر رجسٹرڈ مدرسوں کو بند کروا دیا گیاہے اور رجسٹرڈ ہونے کے بعد انہیں کھولنے کی اجازت دی جائے گی۔ایس ایس پی کا کہناہے کہ پہلے مرحلے میں مدرسوں کی رجسٹریشن کی تصدیق کی جارہی ہے اور دوسرے مرحلے میں مدرسوں کو فنڈنگ اور غیر ملکی طالب علموں کی تصدیق کی جائے گی ۔بند کیے گئے مدرسوں میں مختلف مسالک کے مدارس ہیں جن کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے مدرسوں کی رجسٹریشن کروائیں جس کے بعد ہی مدرسے کھولنے کی اجازت دی جائے گی۔
قابل ذکر ہے کہ دہشت گردی پھیلانے میں بعض مدارس کا کردار نہایت اہم رہا ہے اور بد ترین واقعات کے بعد مدارس کو کنٹرول میں لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔