ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «On Islam»،کے مطابق نیو جرسی میں رہنے والے محمد جعفری کا کہنا ہے کہ میں نے بیوی سے کہا ہے کہ جب تک سخت ضرورت نہ پڑے باہر جانے سے گریز کرے کیونکہ میں فکر مند رہتا ہوں کہ نجانے باہر اس سے کیا سلوک ہو۔
انہوں نے کہا : امریکہ میں رہنے والے بہت سے مسلمان اسلام فوبیا کی وجہ سے پریشان ہوچکے ہیں
تین مسلمان طلباء کا قتل، اسلامی مرکز پر حملہ اور دوسری جانب داعش کا اسلام کے نام پر جرائم، شارلی ابدو جسیے واقعات سے ہماری بے چینی بڑھ گئی ہے اور ہم مجبور ہیں کہ اپنی حفاظت کے لیے خود اقدام کریں
ایک اور مسلمان تری آزواک کا کہنا ہے کہ اب ہم جرات نہیں کرسکتے کہ مسجد جائے یا بچوں کے ساتھ کسی مذہبی پروگرام میں شرکت کریں اور مخصوصا داعش کی وجہ سے روز بروز ہمارے مسائل میں اضافہ ہورہا ہے
امریکہ میں آٹھ ملین مسلمان آباد ہیں جو اسلام فوبیا اور داعش جیسی دہشت گرد تنظیموں اور گروپوں کی وجہ سے شدید مسائل سے دوچار ہیں اور دوسری جانب امریکہ میں اکثر لوگ اسلام کی درست تعلمیات کے بارے میں بہت کم معلومات رکھتے ہیں۔