ایکنا نیوز- حضرت بی بی زینب (س) کی ولادت کی مناسبت سے پاکستان کے مختلف امام بارگاہ، اسلامی مراکز اور مسجدوں میں جشن ولادت کا اہتمام کیا گیا ۔
کوئٹہ میں جشن کا اہتمام مدرسہ فاطمہ زہرا میں کیا گیا جسمیں بڑی تعداد میں اسکول ، کالج اور مدرسے کی طالبات شریک تھیں۔
محفل جشن کا آغاز تلاوت کلام الہی سے کیا گیا جس کے بعد مدرسے کی خواہران نے شان بی بی زینب میں منقبت خوانی کی اور مقررین نے سیرت زینب پر طالبات سے خطاب کیا ۔
مقررین نے اسلام میں عورت کے مقام اور اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ایک بہترین اولاد اور گھر کی تعمیر کے علاوہ معاشرے میں بھی خواتین اسلامی حجاب کے ساتھ بہترین انداز میں خدمات انجام دے سکتی ہیں اور اسکا عملی نمونہ جناب زینب (س) کی سیرت میں مشاہدہ جاسکتا ہے۔
محفل جشن کے آخر میں شیرینی بانٹنے کے علاوہ کارکردگی دکھانے والی طالبات کو انعامات بھی دیے گئے۔