ایکنا نیوز- اینا نیوز کے مطابق اسلامی تنظیم کانفرنس کے ترجمان طارق بخیت کا کہنا ہے کہ اسلام فوبیا ایک اہم مسئلہ بن چکا ہے حالانکہ اسلامی کانفرنس تنظیم ہمیشہ تعصب اور قوم پرستی کے خلاف ، مذاہب میں گفتگو اور ہم آہنگی پر تاکید کرتی رہی ہے
انہوں نے کہا : اسلامی کانفرنس تنظیم نے استنبول، واشنگٹن،لندن اور جدہ کی نشستوں میں امن و محبت اور اخوت اور مغربی میڈیا کے نادرست رویے پر گفتگو کی ہے
طارق بخیت نے کہا : ۲۰۱۲ کو بھی استنبول میں خصوصی اجلاس منعقد کیا گیا جسمیں یورپی قوانین اور مسلمانوں کے مسائل کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا
انہوں نے کہا کہ کویت کے اجلاس میں اسلامو فوبیا کے حوالے سے روک تھام اور مقابلے کے امور پر غور کیا جائے گا اور اس حوالے سے بین الاقوامی اداروں سے تعاون بھی لیا جاسکتا ہے.