فرانس میں اسلام متعارف کرنے کے لیے مقامی مسجد کی نئی کاوش

IQNA

فرانس میں اسلام متعارف کرنے کے لیے مقامی مسجد کی نئی کاوش

14:20 - March 03, 2015
خبر کا کوڈ: 2920272
بین الاقوامی گروپ: مساجد کے دروازے سب کے لیے کھلے ہیں کے عنوان سے اسلام کا تعارف کرانے کے لیے مہم چلایا گیا

ایکنا نیوز- این نیوز کے مطابق فرانس کے شہر لیبیورن میں مسلمانوں نے تمام مساجد کے دروازے کھول کر مقامی افراد کو اسلام سے سے متلعق جاننے کے لیے مسجد آنے کی دعوت دی ۔
مقامی مسجد کے امام سعید مدحا کا کہنا ہے کہ مسجد میں بہت سے مقامی افراد آئے اور انہوں  نے اسلام کے بارے میں سوالات پوچھے
انہوں نے کہا کہ ہماری توقع سے بڑھکر لوگوں نے اس پروگرام کو سراہا جس سے مختلف مذاہب کے درمیان ہم آہنگی پیدا کرنے میں مدد ملے گی
لییورن مسجد کے امام اور انتظامیہ کا کہنا ہے : فرانس کے عوام کی جانب سے اس سلسلے کو پسند کرنے سے معلوم ہوا کہ عام لوگ مذاہب میں اختلاف اور شدت پسندی کے خلاف ہیں
مسجد کے کھلے دروازے کا پروگرام اس بات کو بھی ثابت کرتا ہے کہ مسلمان دیگر مذاہب سے جدا رہنا نہیں چاہتے اور ہم آہنگی اور اتحاد پر ان کا ایمان ہے۔

2920078

ٹیگس: مسجد ، دروازہ ، فرانس
نظرات بینندگان
captcha