برطانیہ ؛ حلال زبح پابندی کی مخالفت

IQNA

برطانیہ ؛ حلال زبح پابندی کی مخالفت

12:45 - March 08, 2015
خبر کا کوڈ: 2946879
بین الاقوامی گروپ: حلال زبح پر پابندی کی کوششوں کے حوالے سے حکومت نے واضح کیا کہ حلال زبح پر پابندی کا امکان نہیں

ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «Daily Mail» کے مطابق وزارت صحت اور فوڈ منسٹری کی جانب سے اعلان کیا گیا کہ زبح کے حوالے سے سخت قوانین موجود ہیں اور اس پر عمل مسلمانوں کے لیے بھی ضروری ہے البتہ حلال زبح پر پابندی قطعا مد نظر نہیں
اس کا اعلان اس وقت کیا گیا ہے جب بعض اسلام مخالف تنظیمیں کوشش کررہی ہیں کہ حلال زبح پر پابندی لگا سکے
مذکورہ وزارت خانوں کے مطابق جانور کو زبح کرنے سے پہلے مدہوش کرنے والی ادویات کا استعمال ضروری ہے البتہ مسلمان اور یہودی حلال زبح کی شرائط کو مدنظر رکھتے ہوئے اس کام کا انجام دے سکتے ہیں
برطانیہ کی ایگریکلچر اور محمکہ حیوانات جو حلال زبح پر پابندی کے حق میں ہیں کی جانب سے اس حکومتی فیصلے پر ناراضگی کا اظھار کیا گیا ہے

قابل ذکر ہے کہ برطانیہ میں جانوروں کو زبح کرنے سے پہلے جانور کی پیشانی پر گولی مار کر انہیں مارا جاتا ہے اور بہت سے لوگوں کا خیال ہے کہ یہ طریقہ اسلامی طریقے کے برعکس جانور کو زیادہ تکلیف دیتا ہے اور تحقیق کے مطابق اس روش میں جانور کا اکثر خون جسم کے اندر رہ جاتا ہے
یورپ کے کئی ممالک میں اسلامی زبح پر پابندی عائد ہے ۔

2945793

ٹیگس: جانور ، زبح ، حلال
نظرات بینندگان
captcha